• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبہ اکائونٹس کی غفلت ،ریلوے درجہ چہارم کے ملازمین تنخواہ سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریلوے شعبہ اکائونٹس کی غفلت کے باعث درجہ چہارم کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی ہے جس کی وجہ سےمتاثرہ ملازمین کو پریشانی کا سامنا ہے، ذرائع کے مطابق درجہ چہارم کے ملازمین جن میں زیادہ تعداد شعبہ انجینئرنگ کی ہے انہیں ہر ماہ کی 15 تاریخ کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جاتی ہے لیکن2 روز گذرنے کے باوجود ان ملازمین کو تاحال تنخواہ نہیں ملی جس کی وجہ اکائونٹس برانچ کی غفلت ہے،جہاں سے تاحال مذکورہ ملازمین کی تنخواہیں بینکوں میں نہیں بھیجی جاسکیں۔
تازہ ترین