• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا ہسپتال میں دوائوں کا بحران ، ملازمین ، پنشنرز مشکلات کا شکار

ملتان (سٹاف رپورٹر) واپڈا ہسپتال میں دوائوں کے شدید بحران نے ہزاروں حاضر سروس ، ریٹائرڈ ملازمین ، پنشنرز، بیواؤں اور ملازمین کے اہل خانہ کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے، میپکو اور ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی سے میپکو، واپڈا ، بجلی کی جنریشن کمپنیوں اور دیگر شعبوں کے ہزارو ں ملازمین براہ راست متاثر ہورہے ہیں، ذرائع کے مطابق پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی( پیپکو) کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار اور جنریشن کمپنیوں، واپڈا اور دیگر شعبوں کے حاضر سروس، ریٹائر ڈ ملازمین ، مرحوم ملازمین کی بیواؤں، اہل خانہ کیلئے ہیلتھ پالیسی متعارف کروائی تھی، ملک کی بجلی کمپنیوں سمیت تمام شعبوں میں اس ہیلتھ پالیسی کا اطلاق ہوگیا لیکن مبینہ طور پر میپکو نے ہیلتھ کیئرپالیسی میں اپنا مالیاتی شیئر( حصہ) دینے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے گزشتہ 3 ماہ سے ادویات کا شدید بحران ہے اور جان بچانے والی دوائوں سمیت تمام ادویات کابحران ہے، ڈاکٹرز کی تجویز کردہ تمام ادویات ملازمین کو بازار سے خریدنی پڑ رہی ہیں، ملازمین کو امراض قلب ، ذیابیطس، جگر، گردوں کے امراض کی مہنگی ادویات بازار سے خرید نا پڑ رہی ہیں ، ذرائع کے مطابق فنانس ڈائریکٹر میپکو ادویا ت کی خریداری کیلئے فنڈز کے اجراء سے انکاری ہیں جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو اور سی بی اے یونین بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں،اس صورتحال پر ملازمین نے احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین