• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کیخلاف انتقامی کارروائی پرسخت ردعمل ہوگا:پیغام ایمپلائزیونین

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ایمپلائز پیغام یونین کا اجلاس زیرصدارت سیکرٹری جنرل ساجن پنورمنعقدہوا ۔ اجلاس میں سرکل چیئرمینوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میپکو انتظامیہ ہائیڈرو یونین سے مل کر پیغام یونین کے عہدیداروں کے خلاف غیر قانونی کارروائیاں کرا رہی ہے۔میپکو انتظامیہ نے جن 9000 صارفین کو بجلی چوری کے کیس میں جرمانے ڈالے ہیں اور محکمہ کے اہلکاروں کے خلاف بلاجواز ایف آئی آر کٹوا کر کمپنی کو رُسوا کرانے کی کوشش کی جبکہ اصل ہائیڈرو کے نمائندے جو حقیقت میں سہولت کار ہیں ان کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ آل پاکستان پیغام یونین کے سیکرٹری جنرل ساجن پنور نے کہا کہ ملازمین کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہونے دی جائے گی۔ اگر ہمارے اہلکار اور عہدیدار کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تازہ ترین