• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف مقدمات میں 9ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ نے تیز رفتاری، ون ویلنگ ،پرچی جوا اور خورد برد کے مقدمات میں 9 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلانے اور ون ویلنگ کرنے کے مقدمات میں گرفتار ملزموں محمد عمر، شاہزیب، فاضل محمود، سلمان اور دانش، تھانہ پاک گیٹ میں درج پرچی جوا ئےکےگرفتار ملزم اسلام ، تھانہ سیتل ماڑی میں درج شہریوں کی جانب سے حاصل کی جانے والی بے نظیر انکم سپورٹ کی 14ہزار 503 روپے کی رقم کا خوردبرد کرنے کے مقدمہ میں ملوث 2 د کاندار ملزموں معین اور لقمان اور تھانہ چہلیک میں درج ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دے کر گمراہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عادل کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے اسی طرح جوڈیشل مجسٹریٹ نے بغیر این او سی پٹرول اور ایل پی جی فروخت کرنے کے مقدمات میں 3 ملزموں کو 30,30ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے تھانہ قادر پور راں میں درج بغیر اجازت پٹرول فروخت کرنے کے مقدمےمیں ملوث 2 ملزموں نشید اور زاہد اور شاہ شمس میں درج بغیر اجازت ایل پی جی بیچنے پر ملزم محمد ابراہیم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے،جبکہ جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے مقدمے میں 2 ملزموں کو 50، 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے تھانہ گلگشت میں درج ناکے پر روکنے اور تلاشی لینے پر بوگس نمبر پلیٹ ثابت ہونے کے مقدمات میں گرفتار ہونے والے ملزموں راشد اور کامران کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین