• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس حراست سے فرار ہونیوالاملزم پکڑاگیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلع کچہری میں سنگین مقدمہ میں ملوث ملزم پولیس کی حراست سےفرار ہوگیاجسے قابو کرلیاگیا۔ تھانہ مخدوم رشید کا اے ایس آئی محمداسلم زیر حراست ملزم علی رضا کو ضلع کچہری عدالت میں پیش کرنے کیلئے لایا جہاں سے ملزم بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کی ٹیموں نے ملزم کو بعد ازاں گرفتار کرلیا جبکہ غفلت کے الزام میں اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تازہ ترین