• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای اوز ایجوکیشن کو روزانہ کی بنیاد پر ماتحت افسران کے ساتھ میٹنگ کا پابند کردیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے صوبہ کے تمام اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے ماتحت افسران کے ساتھ میٹنگ کرنے کا پابند کردیا ہے،اس ضمن میں سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب نے جو ہدایات جاری کی ہیں اس کے مطابق ہرسی ای او ایجوکیشن ٹھیک صبح 9بجے میٹنگ کا اہتمام کریں گےجس میں ڈی ای او ز(سیکنڈری،ایلیمنٹری)،ڈی ای او ایلیمنٹری (زنانہ)اور تحصیل ہیڈ کوارٹر کے تمام ڈپٹی ڈی ای اوز (زنانہ ،مردانہ) شریک ہوں گے،میٹنگ کا آغاز تلاوت بمعہ ترجمہ سے ہوگا،میٹنگ میں اہم سرکاری معاملات زیر بحث لائے جائیں گے،ہر روز میٹنگ کی ایک تصویرمتعلقہ واٹس ایپ گروپ پر بھیجی جائے گی ،جو افسر میٹنگ میں غیر حاضر ہوگا اس کا نام اور عہدہ لکھ کر بھیجا جائےگا،بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری سکول پنجاب خود بھی مذکورہ واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوں گے۔
تازہ ترین