• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسناد بروقت تصدیق نہ ہونے سے اساتذہ تنخواہوں سے محروم رہتے ہیں،تنظیم اساتذہ

پشاور(نمائندہ جنگ)این ٹی ایس کے ذریعے تقرر شدہ اساتذہ کی تصدیق کیلئے اضلاع کے تعلیمی ذمہ داران جنگی بنیادوں پر کام کریں اور روزانہ کی بنیاد پر تصدیق کیلئے وصول شدہ تعلیمی اسناد کو متعلقہ اداروں کو بھیجا کریں۔ تا کہ تصدیق کے نتیجے میں اساتذہ کو بر وقت تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہو سکے ۔ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر خیر اللہ حواری نائب صدر صاحبزادہ صادق جان، سیکرٹری ڈاکٹر محمد ناصر ، سید محمد شاہ باچا، عبید اللہ سیکرٹری اطلاعات میاں ضیاء الرحمن ،شمشاد خان جھگڑا، مصباح السلام عابد اور سکندر خان یو سفزئی نے مشترکہ جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ اکثر تعلیمی دفاتر کی وجہ سے اسناد کو تصدیق کیلئے تا خیر سے پہنچنے اور پھر وصول ہو نے کے بعد تا خیر سے تنخواہیں ریلیز کر نے کے حکم نامے جاری کرنے کی وجہ معماران قوم مہینوں تنخواہوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔
تازہ ترین