• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے بات چیت کیلئے ریجنل کمیٹیاں تشکیل دیدی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) نے ڈاکٹروں کی اگلے گریڈز میں ترقی اور ڈاکٹروں کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے سلسلے میں حکومت سے بات چیت کے لئے ریجنل کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ پی ڈی اے کی ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ثناء اللہ خٹک اور صدر ڈاکٹر امیر تاج کی جانب سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق ہزارہ ڈویژن کمیٹی میں ڈاکٹر شہزاد، ڈاکٹر سلیم خان، ڈاکٹر راحیل شہزاد، ڈاکٹر حفیظ اور ڈاکٹر عاطف، پشاور ڈویژن کمیٹی میں ڈاکٹر جمشید سعید، ڈاکٹر افتخار علی، ڈاکٹر فیاض علی، ڈاکٹر نسیم، ڈاکٹر حامد اقبال بنگش، کوہاٹ کمیٹی میں ڈاکٹر عمر اورکزئی، ڈاکٹر ولایت، ڈاکٹر عبدالرحمٰن، بنوں ڈویژن کمیٹی میں ڈاکٹر اسرار، ڈاکٹر مہتاب وزیر، ڈیرہ اسماعیل ڈویژن کمیٹی میں ڈاکٹر رضوان راجپوت، ڈاکٹر فاروق گل، ڈاکٹر محمود جان، مالاکنڈ ڈویژن کمیٹی میں ڈاکٹر نادر، ڈاکٹر عمر حبیب، ڈاکٹر ارشد حسین، ڈاکٹر منظور احمد، ڈاکٹر عبدالوسیع، مردان کمیٹی میں ڈاکٹر روحیل کاکا خیل، ڈاکٹر شہزاد، ڈاکٹر امین خٹک چارسدہ، ڈاکٹر منظور احمد سوات، ڈاکٹر قیوم اورکزئی پشاور، ڈاکٹر ہارون الرشید ایبٹ آباد، سابق فاٹا کمیٹی میں ڈاکٹر قاسم آفریدی، ڈاکٹر کلیم داوڑ اور ڈاکٹر عنایت الرحمٰن شامل ہیں۔ ادھر پی ڈی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایل آر ایچ میڈیکل ڈائریکٹر اور ڈین کی نا اہلی اور غلط رپورٹ کی وجہ سے سینئر اور جونیئر ڈاکٹرز کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ہسپتال کے تمام وارڈز کا فارنزک آڈٹ کیا جائے اور معاملے کی جوڈیشنل انکوائری کرائی جائےاور چھپے کردار کو سامنے لایا جائے۔
تازہ ترین