• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،بزم ہمدرد نونہال کے زیر اہتمام تقریب

پشاور( نیوز ڈیسک)بزم ہمدرد نونہال کی تقریب آرکائیوز لائبریری ہال میں ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ظفر اﷲ خان ،بانی ریکٹر برینز انسٹی ٹیوٹ پشاور تھے جبکہ سپیکر ہمدرد نونہال اسمبلی نونہال علیشاہ علی تھیں۔ نونہال محمد شعیب نے تلاوت قرآن مجید سے تقریب کا آغاز کیا جبکہ نعت رسول مقبولؐ پیش کرنے کی سعادت نونہال سعدیہ ،علامہ اقبال سکول اینڈ کالج لنڈی ارباب امین کالونی پشاورنے حاصل کی ۔ مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات نے ’’دانائی سے امن اور امن سے خوشحالی‘‘ کے موضوع پر تقاریر کیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تقاریر سُن کر پتہ چلا کہ ہمارا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔ حکیم محمد سعید مجلس شوریٰ اوربزم ہمدرد نونہال کے روح رواں تھے۔ حکیم سعید شہید نے جو چراغ جلائے تھے آج ہم ان بچوں کے چہروں پر دیکھتے ہیں۔ آخر میں مہمان خصوصی نے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
تازہ ترین