• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن عملے سے مزاحمت پر مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بنی چوک میں میونسپل کارپوریشن کے انسدادتجاوزات عملے سے مزاحمت کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ تھانہ بنی کوطیب محمود انکروچمنٹ انسپکٹر ریگولیشن برانچ راولپنڈی میونسپل کارپوریشن نے بتایاکہ ٹیم کے ہمراہ تجاوزات گرانے کے لیے بنی چوک میں کوثر میڈیکوز پہنچے اورتجاوزات گرانے لگے تو ناصر ، عمر ، اویس ، علی ، نعمان اور دیگر دس پندرہ افراد موقع پر آگئے عملہ کو دھکے مارے گالم گلوچ کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔
تازہ ترین