• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ نائن اتوار بازار کی بلا اطلاع بندش پر شہر یوں کا احتجاج، بدنظمی کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) ایم سی آئی کے زیر اہتمام ایچ نائن اسلام آ باد میں لگنے والا ہفتہ وار بازار اتوار کو بند رہا۔ شہری حسب معمول خر یداری کیلئے ویکلی بازار پہنچے تو وہاں پلے کارڈ پر تحریر تھا کہ بحکم ڈی ایم اے بوجہ سکیورٹی آج بازار بند رہے گا۔ شہر یوں نے بلا اطلاع بازار کی بندش پر شدید احتجاج کیا۔شہر یوں نے میئر شیخ انصر عزیز اور چیف افسر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بدنظمی کا نوٹس لیا جا ئے ۔ شہر یوں کا مؤقف ہے کہ اگر بازار نہیں لگنا تھا تو اس کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو پریس ریلیز جاری کی جانی چاہئے تھی تاکہ انہیں یہ دشواری نہ ہوتی۔
تازہ ترین