• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر بشارت راجہ سے پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد کی ملاقات، اساتذہ کے مسائل سے آگاہ کیا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ سے گزشتہ روز پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے وفد نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران صوبائی وزیر کو ٹیچرز برادری کے مسائل سے آگاہ کیا ، ملاقات میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے ٹیچرز کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ، ملاقات کرنے والے وفد میں سید حامد شاہ ، قاضی محمد عمران ، راجہ اورنگ زیب ، ملک ظہیر الدین بابر ، چوہدری اختر ساجد اور عظمت عباسی شامل تھے۔
تازہ ترین