• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی حکمرانوں نے چھ ماہ میں معیشت کا بیڑہ غرق کردیا‘جمعیت

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماوٴں حاجی نورگل خلجی،عزیزاللہ پکتوی،عبدالواسع سحراورشاکرخان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ مردان میں کامیاب ملین مارچ کے انعقادپرقائدین کومبارکبادپیش کرتے ہیں،تحفظ ختم نبوت کے لئے ملک بھرمیں ملین مارچ کاسلسلہ جاری ہے،24فروری کوبدین اور28فروری کوڈیرہ اللہ یارمیں تاریخ سازملین مارچ ہوں گے جس سے قائدجمعیت مولانافضل الرحمٰن اورایم ایم اے کے دیگرقائدین خطاب کریں گے،انہوں نے کہاکہ صوبائی جماعت نے ملین مارچ کی کامیابی کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جن میں صوبائی مجلس عاملہ کے ارکان اورایم پی ایزشامل ہیں جو22فروری سے نصیرآبادڈویژن میں شامل اضلاع کادورہ کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک پرجعلی حکومت مسلط ہے کٹھ پتلی حکمرانوں نے چھ ماہ میں ملک کابیڑہ غرق کردیا،معیشت تباہ ،گیس،بجلی سمیت تمام اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں نااہل حکمرانوں سے ملک چلایانہیں جاسکتاجس پرتمام جماعتوں کے قائدین خاموش ہیں صرف قائدجمعیت میدان عمل میں نکلے ہیں اورڈٹ کرجعلی حکمرانوں کے عزائم ناکام بنارہے ہیں،نصیرآبادمیں قائدجمعیت اگلے مرحلے کااعلان کریں گے۔
تازہ ترین