• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسکمب روڈ پر واقع سرکاری بنگلے کے دو افسران کے دعویدار ہونے کے باعث بنگلہ سیل کر دیا گیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) انسکمب روڈ پر واقع سرکاری بنگلے کے دو افسیران کے دعویدار ہونے کے باعث بنگلہ سیل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انسمکب روڈ پر واقعہ سرکاری بنگلہ نمبر 42 بی جو ڈاکٹر اقبال لاشاری کو الاٹ ہوا تھا رواں سال ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ بنگلہ وزیر صحت کے زیر استعمال تھا ۔وزیر صحت کو دوسرا بنگلہ الاٹ ہونے کے بعدوزیر نے یہ بنگلہ سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کے حوالے کر دیا اتوار کو ایم ایس نے بنگلے کی تزئین و آرائش کا کام شروع کرایا اس دوران ایک شخص چند افرادکے ہمراہ وہاں آیا اور بتایا کہ یہ بنگلہ قلات میں تعینات ایک جوڈیشل آفیسر کو الاٹ ہو ا تھا جس پر تلخ کلامی ہوئی اور مزدوروں کو زدوکوب کرنے کے بعد کام بند کرا دیا گیا واقع کی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس کو دی گئی پولیس حکام علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ بنگلے پر آنے والے شخص کا کہنا تھا کہ 2016 میں یہ بنگلہ انہیں الاٹ کیا گیا جس کا تحریری ثبوت بھی ان کے پاس موجود ہے۔ علاقہ مجسٹریٹ بہادر خان نے الاٹمنٹ کےتنازع کے باعث سرکاری بنگلے کو سیل کر کے فریقین کو آج طلب کر لیا ہے ۔
تازہ ترین