• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرامیڈیکس کے13 مطالبات جائز،انتظامیہ فوری حل کرے، بی این پی

کوئٹہ ( پ ر ) بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نے پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسو سی ایشن سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ یونٹ کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب میں نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی اور امید کا اظہار کیا کہ وہ انسانیت بچاؤ کے اس عظیم مقصد کو اپناتے ہوئے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینگے ۔ انہوں نے کہاکہ پیرامیڈیکس کے تیرہ نکات پر مشتمل مطالبات جائز ہیں انہیں حل کرنے کیلئے انتظامیہ فوری طور پر توجہ دے ، سول ہسپتال کوئٹہ جس میں سہولیات موجود نہیں تو بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں طبی سہولیات کی کیا صورت حال ہوگی ۔تمام شہریوں کو بنیادی ضرورت زندگی جن میں صحت کی سہولیات شامل ہیں کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ لیکن حکومت نے ثابت کیا کہ وہ عوام اور پیرامیڈیکس کے مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔ انہوں نے پیرامیڈیکس کے نومنتخب عہدیداروں سے کہا کہ بی این پی ان کے بنیادی مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پا رٹی اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں یہاں کے لوگوں اور محنت کشوں کے حقوق کی ترجمانی کا حق ادا کرتے ہوئے جدوجہد کریگی ۔
تازہ ترین