• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی عزائم کیخلا ف پوری قوم پاک فوج کیساتھ ہے‘جمال رئیسانی

کوئٹہ(آن لائن) نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی توعوام پاک فوج کیساتھ بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دینگے ۔بھارت ہمیشہ اپنی ناکامی چھپانے کے لئے بھارتی عوام کو گمراہ کرتا ہے ۔پلوامہ میں ہونیوالے دھماکے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں البتہ بھارت بلوچستان میں مداخلت کر رہا ہے ۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم اپنے ملک کی حفاظت اچھی طرح جانتے ہیں اگر بھارت نے کوئی گڑ بڑ کی تو اسے بھرپورجواب دیا جائے گا۔ شہید نوابزادہ سراج رئیسانی نے ملک اور صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے قربانی دی ‘ان کا مشن آج بھی اسی طرح فعال ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ایسے اقدامات کئے جس کی وجہ سے آج وہ دنیا میں تنہا ہوکر رہ گیا۔
تازہ ترین