• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وومن یونیورسٹی کوتباہی کی جانب گامزن کردیاگیا‘ بی ایس او

کوئٹہ(آن لائن)بی ایس اوکے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ نے کہا ہے کہ سی وی وومن یونیورسٹی کی سربراہی میں کرپٹ ٹیم نے ادارے کو تباہی کی جانب گامزن کردیاہے ادارے میں شعبہ امتحانات میں نا انصافی‘ داخلوں اور اسکالرشپ کی رشتہ داروں میں بندر بانٹ ‘ہاسٹل سمیت دیگر مسائل عروج پر ہیںبی ایس او اس صورتحال پر خاموش نہیں رہے گی بلوچستان کے دوردراز علاقوں سے آنے والی طالبات مسائل کا شکار ہیں ایک سازش کے تحت انہیں مایوس کیاجارہاہے تاکہ وہ تعلیم سے دوررہیں ہم ایسی کسی بھی کوشش کوکامیاب ہونے نہیں دینگے اوراس حوالے سے ہر فورم پر آوازبلند کرینگے۔
تازہ ترین