بنگلادیش میں کچی بستی میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
کچی بستی میں آگ لگنے کا واقعہ شہر چٹاگانگ میں پیش آیا۔ آگ لگنے سے 200سے زائد مکانات جل کر راکھ ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق واقعے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔