• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سے 78 پتنگ باز گرفتار، مقدمات درج

لاہور میں چھٹی کے روز پولیس اور پتنگ بازوں کے درمیان آنکھ مچولی کا کھیل جاری رہا، کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے 78 پتنگ بازوں کو دھر لیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کینٹ ڈویژن سے 10، ماڈل ٹاؤن سے 41، سٹی سے 14، سول لائنز سے 5، اقبال ٹاؤن سے 3 اور صدر ڈویژن سے 5 پتنگ بازوں کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان سے سیکڑوں پتنگیں اور بھاری مقدار میں ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ۔

تازہ ترین