• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان خواتین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا نہ کرنے کی اپیل کر دی۔

ان خواتین نے صدر ٹرمپ سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں افغانستان میں طالبان کے رحم وکرم پر چھوڑ کر نہ جائیں۔

برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اگر کسی معاہدے کے تحت امریکی فوجی انخلاء کے بعد امریکا نے اقتدار طالبان کو سونپ دیا تو ان افغان خواتین کو ڈر ہے کہ اُن کے حقوق سلب کر لیے جائیں گے۔

افغان خواتین نے ٹرمپ سے کیا اپیل کر دی؟
افغان خاتون جج انیسہ رسولی

افغانستان میں اپیل کورٹ کی خاتون جج انیسہ رسولی گزشتہ دو برس سے دھمکیوں اور چیلنجز کا سامنا کر رہی ہیں۔

دوبرس قبل جب انیسہ رسولی کو افغانستان میں سپریم کورٹ پر پہلی خاتون جج بننے کے لیے نام زد کیا گیا تھا تو پارلیمان نے خاتون ہونے کی بنیاد پران کی تقرری کو مسترد کر دیا تھا۔

تازہ ترین