• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹی اور فرانس کی یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ شہد کی مکھیاں بھی حساب داں ہوتی ہیں یہ ننھی مخلوق بنیادی جمع اور تفریق کر سکتی ہیں ۔اس انکشاف سے یہ معلوم ہوا ہے کہ صلاحیت کا انحصار بڑے دماغ پر نہیں ہوتا اور مکھیوں کی یہ خاصیت مصنوعی ذہانت کی تحقیق میں بھی معاون ثابت ہوسکتی ہیں ۔گزشتہ برس ماہرین نے مکھیوں کو کم نمبروں والی تصاویر شناخت کرنے کے لیے کہا تو پتا چلا کہ وہ صفر (زیرو ) کو پہچانتی ہیں۔بعدازاں ماہرین نے ان میں جمع و تفریق کے لیے کچھ تجربات کیے ۔علاوہ ازیں سائنس دانوں نے انگریزی حرف Y کی شکل کی بھول بھلیوں میں مکھیوں کی تر بیت کی ۔بھول بھلیوں میں داخل ہوتے ہی مکھیوں کا سامنا پانچ شکلو ں سے ہوا جن کا رنگ نیلا اور پیلا تھا ۔نیلے کا مطلب جمع اور پیلے کا مطلب منفی تھا ۔ماہرین نے مکھیوں کو بار بار درست اور غلط جوابات کی تر بیت اور جگہ بدلی ۔قریباً4 سے 7 گھنٹوں میں مکھیوں نے 100 مرتبہ یہ عمل کیا اور وہ جان گئیں کہ نیلے کا مطلب جمع اور پیلے کا مطلب منفی ہوتا ہے ۔ماہرین کا خیال ہے کہ مکھیاںحساب کے ایسے سوالات کر سکتی ہیں جن کے لیے بہت کم دماغی پروسیسنگ کی ضرورت ہوتی ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین