اٹلی کے شہر وینس میں900 سالہ قدیم روایتی سالانہ کارنیول منعقد کیاگیا۔
13 ویں صدی سے جاری یہ سالانہ میلہ ہر سال کی طرح اس سال بھی لوگوں کی توجہ کامرکز بنا رہا ۔
میلے میں شرکت کے لیےدُنیا بھر سے لوگ وینس شہر کا رُخ کر رہے ہیں۔
دیوہیکل چاند، قدیم پانی کے جہاز، گھوڑوں ، ہاتھیوں سمیت رسی سے لٹک کر ڈانسنگ، کرتب بازی اور جوکروں کے کمالات سےہزاروں لوگ لطف اندوز ہوتےہوئے دکھائی دیے ۔
کارنیول میں دیوہیکل فلوٹس سے سجی ان کشتیوں پربڑی سی گیند میں بند ہوکر کرتب بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
دوسرے جانب رنگ برنگی روشنیوں سے سجے فنپارے دیکھ کرلوگ دنگ رہ گئے۔
واضح رہے ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کئے جانے والا یہ کارنیول 5مارچ تک جاری رہے گا