• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم

میگا منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، چیئرمین نیب نے کیس راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب کو منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کا حکم دیا ہے، منی لانڈرنگ کیس کو نیب کورٹ راولپنڈی منتقل کیا جائے۔

نیب حکام نے چیئرمین کی دستخط شدہ دستاویزات بینکنگ کورٹ میں جمع کرا دیں۔

چیئرمین نیب کی درخواست پر سابق صدر آصف زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر کو 20 فروری کے لیے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب آرڈیننس کی شق 16 اے کے تحت یہ احکامات دیئے ہیں۔

تازہ ترین