• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کی سزائے موت کالعدم

سندھ ہائی کورٹ نے لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کو دی گئی سزائے موت کالعدم قرار دے دی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے لیاری گینگ وار کے کارندوں شاہ نواز اور رفیق کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔

استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے 2011ء میں پریڈی تھانے کی حدود میں ناول نامی شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے ملزم شاہنواز اور رفیق کو سزا موت سنائی تھی، ملزمان پر اغوا کے بعد قتل اور دہشت گردی کے مقدمات بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

عدالت نے ملزمان کی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ استغاثہ ان دونوں ملزمان کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے لہٰذا اگر ملزمان کے خلاف دوسرا کیس نہیں ہے تو انہیں رہا کر دیا جائے۔

تازہ ترین