• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برطانیہ میں براہِ راست نشریات کے دورانننھے میاںکی شرارتوں نے دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

تفصیلات کے مطابق ’ریشل برڈن‘ اور ناگا منچیٹی‘ نامی برطانوی ٹی وی ہوسٹ لائیومارننگ شو میں مہمان سے انٹرویو لینے میں مصروف تھیںجس دوران مہمان کے ساتھ آیا اُن کا دو سالہ بیٹاکبھی سیٹ پر گھومتا دکھائی دیا تو کبھی کیمرے کے سامنے آگیا جیسےوہ کہہ رہا ہو کہ میرا بھی انٹرویو لیں۔

لائیو شو میں اس ننھے مہمان کی شرارتوںسے نہ صرف میزبان حیران رہ گئیں بلکہ دیکھنے والوں کے چہروں پر بھی مسکراہٹ بکھر گئی۔

واضح رہے کہ ننھے میاں کی شررارت سے بھرپور یہ ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین