• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفری پابندیوں کے باعث افغان طالبان کا دورہ پاکستان ملتوی

افغان طالبان نے سفری پابندیوں کے باعث پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے قطر میں موجود سیاسی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکراتی ٹیم کو افغان امن مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا جو سفری پابندیوں کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے تاہم مذاکرات کے لیے نئی تاریخ طے کی جائے گی۔

طالبان کی جانب سے  جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اقوامِ متحدہ نے طالبان وفد کو مذاکرات کے لیے پاکستان جانے سے روکا ہے جبکہ طالبان کے نمائندے پاکستان جانے کے لیے آمادہ تھے اور ان کی تیاریاں بھی مکمل تھیں۔

طالبان نے پاکستان کا دورہ نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

امریکی میڈیاکے مطابق طالبان وفد کے 9 اراکین اقوامِ متحدہ اور امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

تازہ ترین