• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فائرنگ سے مزید 3کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 3کشمیری شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے آج صبح ضلع پلواما کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

دوسری جانب بھارتی پولیس عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ فائرنگ میںبھارتی فوجی کے میجر سمیت 5 اہلکار بھی ہلاک ہوئے ۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے کئی نہتے کشمیری جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

تازہ ترین