• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان روایتی بگھی میں ایوان صدر اسلام آباد پہنچے، وزیر اعظم عمران خان ان کے ہمراہ تھے۔


ایوان صدر اسلام آباد میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان روایتی بگھی میں وزیر اعظم ہاؤس سے ایوان صدر پہنچے۔

دونوں رہنما پریزیڈینشل گارڈز کے حصار میں وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوئے، وزیر اعظم اور سعودی معزز مہمان کی بگھی کے ارد گرد مخصوص گھڑ سوار وں کے دستے کے چلنے سے ایک خوبصورت منظر دیکھنے میں آیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مرکزی دروازے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال کیا۔

تقریب میں شرکت کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر ایوان صدر میں موجود تھے۔

تازہ ترین