• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: شمیم حیدر سیّد

صفحات: 272،قیمت: 200روپے

ناشر:ایسٹرن پبلشرز،ایف،441،نشتر بازار،راول پنڈی

ادب اور تہذیب باہم ایک دوسرے سے جُڑے نظر آتے ہیں اور اگر ان کے ساتھ ایک اور لفظ بھی شامل ہوجائے ،یعنی مذہب تو پھرشائستگی کے ماحول میں، تخیّل میں بھی پاکیزگی آجاتی ہے۔ زیرِنظر کتاب میں شاعر نے اپنے کلام کو ادب و تہذیب کے ساتھ مذہبی عقیدت کا رنگ بھی دیا ہے۔ عمومی طور پر تصوّر و تخیّل جان دار ہے اور شاعری میں نظم، غزل، فراق، وصال سب ہی کچھ موجود ہے، جب کہ مذہبی شاعری بینیہ، بیانیہ (روایتی)ہے۔ شاعر کا یہ تیسرا مجموعۂ کلام ہے، جس میں متعد حمد و نعت کے ساتھ منقبت بھی شامل ہے، البتہ غزلوں، نظموں اور نثری نظموں میں کافی تعداد انقلابی و قومی اشعار کی بھی ہے۔ نیز، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو بہ زبانِ شاعر خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا ہے۔

تازہ ترین