• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: عرفان صدیقی

صفحات: 176 ،قیمت: 800 روپے

ناشر: بُک کارنر، جہلم ،پاکستان

’’جو بچھڑ گئے‘‘معروف صحافی اور کالم نگار،عرفان صدیقی کے مختلف کالمز کا مجموعہ ہے۔کتاب میں اُن شخصیات کے حوالے سے لکھے کالم شامل کیے گئے ہیں، جو اب اس دُنیا میں نہیں، لیکن زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ان شخصیات نےکسی نہ کسی طرح لوحِ ایّام پر اپنا عکس ضرور چھوڑا ہے۔ ان کالمز میں جہاں تہذیب وروایات کا گہرا رنگ دکھائی دیتا ہے،وہیں یہ عنصر بھی غالب ہے کہ ہم دُنیا سے چلے جانے والے اچھے لوگوں کو اچھے الفاظ ہی سے یاد کرتے ہیں۔مگر محض قصیدہ آرائی بھی نہیں۔ یہ کالم، خاکہ نگاری سے مختلف ہیں، اس لیے انہیں خاکہ نگاری کے فنی تقاضوں کی کسوٹی پرنہیں پرکھا جاسکتا، البتہ عرفان صدیقی کا منفرد اسلوب نمایاں نظر آتا ہے۔کتاب کا سرورق شان دار اور طباعت معیاری ہے۔ تاہم، قیمت عام قاری کی دسترس سے زیادہ ہے۔

تازہ ترین