• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلامی سے آزادی تک کا سفر (بڑے بچّوں کے لیےایک رہنما کتاب)

مصنّفہ: پروفیسر عفّت گل اعزاز

صفحات: 124 ،قیمت: 140روپے

ناشر: نیشنل بُک فاؤنڈیشن

پروفیسر عفّت گل اعزاز کہنہ مشق مصنّفہ ہیں۔ عموماً ان کی تحاریر حبِّ الوطنی، انصاف، مساوات، انسانیت اور اعلیٰ انسانی اقدار جیسے موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔ ان کا خاص شعبہ بچّوں کا ادب ہےاورزیرِنظر کتاب کا مقصد بچّوں کو تحریکِ پاکستان سے روشناس کروانا ہے۔ بابائے قوم، قائد اعظم محمّد علی جناحؒ اور دیگر رہنماؤں نے اس آزادی کے حصول کے لیے کتنی مشکلات برداشت کیں،برصغیر کے مسلمانوں نے کیسی کیسی اذیتیں اُٹھائیں، کتنے ظلم سہے، جانوں کی قربانیاں پیش کیں ،انگریزوں اور ہندوؤں نے کس طرح مل کر مسلمانوں کے خلاف سازشیں کیں اور دیگر واقعات کو کتاب میں بہت سلیس و آسان انداز میں بیان کیا گیا ہے۔بچّوں اور خصوصاً نوجوان نسل کے لیے یہ کتاب خاصی معلوماتی و مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین