• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہی دسمبر کا مہینہ تھا (سقوطِ ڈھاکا کے پس منظر میں لکھی گئی کہانیاں)

مصنّف: انور فرہاد

صفحات: 208 ،قیمت: 450 روپے

ناشر:میڈیا گرافکس،اے-997،سیکٹر11-اے،نارتھ کراچی،کراچی

پاکستان، اپنے قیام کے چوبیسویں برس ہی میں مُلک کے ایک حصّے(مشرقی پاکستان)سے محروم ہوگیا۔ ایسا کیا ہوا کہ ایک اللہ، ایک رسول، ایک کتاب کے ماننے والے اور ایک کلمہ پڑھنے والے ایک نہ رہ سکے۔ بدیہی طور پر یہ نظر آتا ہے کہ جیسے قیامِ پاکستان کے پسِ پشت مسلمانوں کے ساتھ مستقل بنیادوں پر روا رکھا جانے والا ناانصافی پر مبنی رویّہ تھا۔ بالکل اسی طرح مشرقی پاکستان کی علیٰحدگی کے پسِ پشت بنگالی مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا ناانصافی پر مبنی رویّہ بنگلا دیش بننے کا سبب بنا۔ مشرقی پاکستان کے بنگلا دیش بننے کے سلسلے میں ایک سے زیادہ آراء موجود ہیں۔تاہم، اس بارے میں طویل غورو خوض اورسنجیدہ مباحث کی اشد ضرورت ہے، تاکہ مستقبل میں کسی قومی سانحے کو رونما ہونے سے روکا جاسکے۔ سرِدست تو یہ بتانا مقصود ہے کہ سقوطِ ڈھاکا کے موقعے پر جو کُشت و خون ہوا اور جو معصوم جانیں تلف ہوئیں، اُسے انور فرہاد ایک عینی شاہد کے طور پر کہانیوں کی صورت سامنے لائے ہیں۔

تازہ ترین