• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’اوورسیز پاکستانی ملک کیلئے اپنا کردار ادا کریں‘‘

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک پاکستان کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔


کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد نظریاتی جماعت ہے جو ملک میں مضبوط جمہوریت کے لیے جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، اس کی قربانیوں کے باعث جمہوری تسلسل جاری ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، ہم نہیں چاہتے ہم سے الیکشن چھینا جائے۔

بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی جرمنی کے کارکنان سے ملاقات کے دوران تمام جیالوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر پی پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ تمام افراد پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے سے جڑیں اور ذاتی اختلافات ختم کریں۔

صدر پی پی پی یورپ ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی ممالک کی تنظیمیں مقامی دیگر سیاسی جماعتوں سے پیپلز پارٹی کے رابطے مضبوط کریں۔

ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ صدر پی پی پی یورپ نے زور دیا کہ یورپی ممالک کی تنظیمات مقامی دیگر سیاسی جماعتوں سے پیپلز پارٹی کے رابطے مظبوط کریں، پیپلز پارٹی اور جمہوریت کے لیے جانیں حاضر ہیں۔

بلال بھٹو زرداری کی آمد پران کا استقبال کرنے والوں میں پیپلزپارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ، برطانیہ کے صدر محسن باری، جرمنی کے صدر عباس شاہ، سینئر نائب صدر پی پی فرانس سید کفایت حسین نقوی، جنرل سکریٹری پرویز صدیقی سینئر رہنما مرزا عتیق الرحمن، راؤ عارف ندیم، چوہدری رضی الحسن اور دیگر شامل تھے۔

بلال بھٹو زرداری کارکنوں میں کھل مل گئے اور ان کے ساتھ فوٹو اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔

اس موقع پر ہال جیوے جیوے، بھٹو جیوے کے پرجوش نعروں سے گونج اٹھا۔

تازہ ترین