• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان مکمل، روانہ ہوگئے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے پاکستان سے روانہ ہوگئے۔

سعودی ولی عہد کو الوداع کہنے کےلئے وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،وفاقی کابینہ سمیت اعلیٰ حکام نور خان ائر بیس پر موجود تھے۔


وزیراعظم عمران خان ایوان صدر سے ائر پورٹ تک سعودی ولی عہد کی گاڑی خود ڈرائیور کرکے لائے۔

شہزاد ہ محمد بن سلمان سے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے گلے ملے اور ان سے مصافحہ کیا اور طیارے میں سوار ہوئے۔

نور خان ائر بیس پر دنوں رہنمائوں میڈیا سے گفتگو کی اور پاک سعودی تعلقات اور حالیہ دورے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

سعودی ولی عہد نے پاکستان کو اپنا گھر قرار دیا اور کہا کہ ملک وزیراعظم عمران خان کی عظیم قیادت میں صحیح مقام پر پہنچے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے اعلان پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اظہار تشکر کیا۔

سعودی ولی عہدکے طیارے نے گزشتہ روز نور خان ائر بیس پر لینڈ کیا تھا،جہاں پر وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی کابینہ نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان ان کی گاڑی ڈرائیور کرکے انہیں وزیراعظم ہائوس لے گئے،جہاں معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

پہلے وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی ون آن ون ملاقات ہوئی،جس کے بعد 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

عمران خان نے شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں صدر عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ، وفاقی کابینہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آج صدر مملکت نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز نشان پاکستان عطا کیا۔

تازہ ترین