• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کا پہاڑی راستے پر لانگ بورڈنگ کا مظاہرہ


یوں تو آپ نے لانگ بورڈنگ کرتے ہوئے اکثر نوجوانوں کو دیکھا ہوگا تاہم لانگ بورڈنگ کے دوران کرتب بازی کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس میں مہارت کے ساتھ ساتھ توازن برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جو بل کھاتے پہاڑی راستے پر ٹریفک کے درمیان تیز ترین رفتار سے لانگ بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کر رہا ہے۔

امریکاسے تعلق رکھنے والے Josh Neumanنامی ایڈونچر کے شوقین نوجوان نے کرتب بازی کیلئے فرانس کے پہاڑ کا انتخاب کیا اور پہاڑ پر بنی بل کھاتی سڑک پر لانگ بورڈ نگ کاشاندار مظاہرہ کر کے خوب داد سمیٹی۔

تازہ ترین