• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی سالمیت کا احترام کرتے ہیں، شاہ محمود

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران کی سالمیت اورعلاقائی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں،ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے، کبھی اُس کے لیے مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ سےگزشتہ روز ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے، پاکستان ایران میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کبھی بھی ایسے واقعے کی اجازت نہیں دے گا، پاکستان افسوسناک واقعے پر بہت اپ سیٹ ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان دہشت گردی کا سختی سے مخالف ہے، دہشت گردی ہماری پالیسی کبھی نہیں رہی، ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے، ہم ان کے لیے کبھی مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہیں گے۔

وزیر خارجہ کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ پہلے بھی تعاون کرتے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین