• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان میں بیویوں کو اُٹھا کر دوڑنے کا مقابلہ


تائیوان میں بیویوں کو اُٹھا کر دوڑنے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں شوہر حضرات نے اپنی بیگمات کو کندھوں پر اُٹھا کر خوب دوڑیں لگائی۔

نئے قمری سال کی خوشی میں منعقد ہونے والی ا س دلچسپ ریس میں چوبیس سے زائدجوڑوں نے حصہ لیا اور کسی لڑائی جھگڑے کے بغیر شوہروں نے اپنی بیویوں کو کندھوں پر اُٹھائے طویل راستے پر خوب دوڑ لگائی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس مقابلے میں شرکاء کواپنے کندھے سے بندھی چھوٹی کرسی پر بیگمات کو بٹھا کر مقرر فاصلہ بھی تیزی سے طے کرنا تھا۔

منفرد نوعیت کے اس مقابلے میں جہاں کچھ شوہر اپنی اہلیہ کو اُٹھا کر دوڑنے میں ناکام رہے اور گرتے پڑتے نظر آئے وہیں کچھ نے کامیابی سے راستہ طے کرلیا جبکہ اس ریس کو دیکھنے والوں نے خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین