• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے ٹی ایف علاقائی گروپ کا اجلاس پیرس میں شروع

ایف اے ٹی ایف فنانشل کنٹرول ایکشن علاقائی گروپ کا اجلاس پیرس ہیڈکواٹر میں شروع ہوگیا -اجلاس میں پاکستان سمیت مختلف معاملات پر علاقائی گروپ کی رپورٹ پر غور کیا جائے گا۔

جس پرمئی کے اجلاس میں فیصلوں کی سفارشات تیار کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضروری معلومات اور بعض فوری نوعیت کے سوالات کے جوابات کےلئے پاکستانی وفد وفاقی سیکرٹری خزانہ  عارف خان کی سربراہی میں پیرس میں موجود ہے۔

ایف اے ٹی ایف کی طرف سے 27 نکات کے جواب میں پاکستان مختلف اقدامات اور ان کے تحت کاروائی کی طرف بڑھ رہا ہے۔پاکستانی اقدامات کو مثبت قرار دیا جارہا جس کی روشنی میں ایشیائی گروپ کے سڈنی کے اجلاس میں تیار رپورٹ پر غور بھی شامل ہے۔

اجلاس میں پاکستان کا نام واچ لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے کی سفارشات کو بھی حتمی  شکل دی جائے گی۔حکومت پاکستان کی جانب سے قانون سازی اور اس کے تحت کاروائیوں سے توقع ہے کہ پاکستان کا نام واچ لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

تازہ ترین