• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں کینگرو گاڑی کی زد میں آگیا


آسٹریلیا میں ایک کینگرو حادثے کی زد میں آگیا اور مرنے سے بال بال بچا۔

یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر Cessnockکی ایکسپریس وے پر پیش آیا جب ایک ڈرائیور تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کر رہا تھا کہ اس دوران اچانک ایک کینگرو راستے میں آگیا اور گاڑی کی ٹکر سے دور جا گرا۔

کینگرو کے ٹکرانے سے گاڑی بے قابو ہوئی اور گول گھومتی دور جارکی تاہم حادثے سے بال بال بچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق کینگرو گاڑی کی ٹکر کے باوجود خوش قسمتی سے بالکل محفوظ رہا۔

تازہ ترین