• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری ترقی میں پاکستانیوں کا کرداراہم ہے، سعودی وزیرخارجہ

سعودی عرب پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے ، اس حوالے سے مفاہمت کی 7یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ، دس مشترکہ ورکنگ گروپس بھی قائم ہوئے ہیں۔

سعودی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ویزا فیس میں کمی کا پاکستان کا دیرینہ مطالبہ مان لیا گیا،پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان کو خیرات نہیں دے رہے، سرمایہ کاری کررہے ہیں، پاکستان کے ساتھ تعاون اور سرمایہ کاری جاری رہے گی ، منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے پُر عزم ہیں۔

سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کررہےہیں،سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی ہنر مند اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی مشترکہ عالمی چیلنج بن چکا ہے، دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، امریکا،سعودی عرب اورپاکستان دہشت گردی کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔

عادل الجبیرنے پاکستان اوربھارت کے مابین کشیدگی کےخاتمہ کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان مسائل کا دوطرفہ انداز میں پرامن حل چاہتے ہیں۔

تازہ ترین