• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : سخی حسن میں کار پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے سخی حسن میں کار پر فائرنگ سے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

ایس ایس پی ضلع وسطی کا کہنا ہے کہ مقتول کے پاس سے کراچی چیمبرآف کامرس کا کارڈ ملا ہے اور اُس کی شناخت عبدالحبیب کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔

دوسری جانب پاک سر زمین پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقتول عبدالحبیب پی ایس پی کے کارکن اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 122 سے پا ک سر زمین کے امیدوار بھی رہے تھے ۔

کے سی سی آئی کے سر پرست سراج قاسم تیلی نے کراچی چیمبر آف کامرس کے رکن کے قتل کی مذمت کی ہے ۔

تازہ ترین