• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ فلم ’’ یو ایس‘‘ 'کا نیا ٹریلر جاری


ہالی ووڈ فلم یو ایس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ، جورڈن پیلے کی ہدایت کا ری میں بننے والی اس فلم میں ہالی ووڈ کے کئی بڑے فن کار ایکشن میں نظر آرہے ہیں ۔

فلم میں ہالی وڈ اداکار لیوپٹا گونگ،ونٹسن ڈیوک ، الزبیتھ موز،یحییٰ عبدالمتین ، ٹم ہیڈیکٹراورایوان ایلکس سمیت دیگر فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔

جیسن بلم اورائین کوپر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی فیملی کے گرد گھوم رہی ہے جو ساحل کنارے چھٹیاں گزارنے جاتے ہیں تاہم کچھ پر اسرار لوگ ان پر حملہ کر کے ان کی جان لینے کے در پر ہو جاتے ہیں۔

24.6ملین ڈالر لاگت سے بننے والی یہ دہشت ناک فلم یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال 15مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین