• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں ٹھنڈے تالاب میں چھلانگ لگانے کادلچسپ مقابلہ


برفانی علاقے میں اسکیئنگ کرنا ہی جواں دل اور ہمت والوں کا کام ہے لیکن اسکیئنگ کرتے ہوئے تالاب میں چھلانگ لگانا صرف اس کھیل کے ماہر افراد ہی کرسکتے ہیں۔

ترکی میں ایسے ہی ایک دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں جواں دل مرد و خواتین کو اسکیئنگ کرتے ہوئے ٹھنڈے یخ پانی سے بھرے تالاب میں چھلانگیں لگانی تھیں۔

مقامی ریزورٹ میں منعقد ہونیو الے اس مقابلے میں درجنوں افراد نے حصہ لیا جنہوں نے منفرد انداز اور کرداروں کے کاسٹیومززیبِ تن کررکھے تھے۔

اس موقع پر اسکیئنگ کرتے ہوئے سب سے لمبی چھلانگ لگانے والے کھلاڑی کو مقابلے کا فاتح قرار دیا گیا۔

تازہ ترین