• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکائونٹس معاملے کی نیب منتقلی، بلاول نے سوال اٹھادیے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جعلی اکائونٹس کا معاملہ نیب کو بھیجنے پر ہی سوال اٹھادیے۔

میونخ میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جب ٹرانزیکشنز سرکاری رقم کی نہیں تو نیب کا کیس کیسے بن گیا؟

انہوں نے کہا کہ اگر مبینہ جرم سندھ میں ہوا ہے،ایف آئی آر،مبینہ ثبوت،بینکنگ کورٹ،جے آئی ٹی، حکومتی نمائندے سندھ میں ہیں تو کیس راولپنڈی میں کیوں ؟

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ساری ٹرانزیکشنز کمپنیز کی ہیں، جب معاملہ سرکاری رقم کا نہیں تو نیب کا کیس کیسے بن گیا؟

پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ بے نامی اکاونٹس کیس میں سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کردی،یہ تاریخی پٹیشن پاکستان کی جمہوریت،قانون کی حکمرانی اورآئینی سوالات کو اٹھاتی ہے۔

تازہ ترین