• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں منچلوں کا تربوز پر اسکیئنگ کا مظاہرہ


تربوزکا استعمال انسانی صحت کیلئے کافی مفید ثابت ہوتا ہے لیکن یہاں تو اس کا انوکھا ہی استعمال کیا جارہا ہے۔

جی ہاں آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں تربوز کے سالانہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

فیسٹیول کے موقع پر منچلوں نے فرش پر پلاسٹک بچھا کر چاروں طرف تربوز بکھیر دیئے اور رسی کی مدد سے اسکیئنگ کا انوکھا مظاہرہ پیش کیا۔

چنچلامیلن فیسٹیول(Chinchilla Melon Festival) نامی اس ایونٹ میں دیگر کھیلوں کا بھی انعقاد کیا گیا جن میں بچوں،بڑوں اور خواتین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد نے شرکت کی۔

بعد ازاں فیسٹیول میں شریک افراد نے میٹھے اور رسیلے تربوز کھا کر تقریب کا بھرپور لطف اْٹھایا۔

تازہ ترین