• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیویلیئرز کے بعد دیگر کرکٹرز بھی پاکستان آئینگے ،گریم اسمتھ

دبئی(نمائندہ خصوصی) جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کپتان گریم اسمتھ کا کہنا کہ اے بی ڈی ویلیئرز کے فیصلے کے بعد اور بھی کرکٹرز پاکستان آنے کو تیار ہوجائیں گے۔ پاکستان میں جتنی انٹرنیشنل کرکٹ ہوگی، اس کی ٹیم کا معیار اتنا ہی بہتر ہوگا، پیر کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کا دورہ اور پی ایس ایل جیسے اقدامات پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کیلئے کافی اہم ہیں۔ دورہ جنوبی افریقا میں پاکستان کے ٹیلنٹ سے کافی متاثر ہوا، انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کافی باصلاحیت پلیئرز ہیں، ان کا مستقبل بہت اچھا ہوگا۔، پاکستان سپر لیگ میں ٹیلنٹ دیکھ کر کافی خوشی ہوئی ہے۔

تازہ ترین