• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ سے باہر ہونے کا افسوس،قلندر کیلئےآل دی بیسٹ،حفیظ

دبئی (نمائندہ خصوصی) لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر یہ اعلان کیا ہے کہ میں پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہیں کرسکوں گا۔ پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے باہر ہونے پر افسوس ہے۔ جو اللہ کو منظور ہوتا ہے وہی ہوتا ہے۔ لاہور قلندرز مینجمنٹ کا مجھ پر بھروسے اور عزت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ قلندرز کو باقی میچز کیلئے آل دی بیسٹ کہتا ہوں۔ لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو اسکواڈ سے ریلیز کیا جارہا ہے ، ان کا متبادل ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ محمد حفیظ کی غیر موجودگی میں اے بی ڈویلیئرز نے پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندرز کی قیادت کے فرائض انجام دیے تھے، دیگر میچز میں بھی ڈویلیئرز کو ہی کپتان برقرار رہنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین