• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن (جنگ نیوز ) کرکٹ ورلڈکپ کے آغاز میں پورے 100 دن رہ گئے۔ منگل سے میگا ایونٹ کا 100 روزہ کائونٹ ڈائون شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ 30مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔ اس وقت ورلڈکپ ٹرافی عالمی ٹور کے سلسلے میں روانڈا میں ہے۔ انگلینڈ پانچویں مرتبہ ٹورنامنٹ کی میزبانی کررہا ہے۔ ہوم سائیڈ آج تک ون ڈے کرکٹ میں عالمی چیمپئن نہیں بن سکی۔ اسے 1979میں لارڈز گرائونڈ میں ویسٹ انڈیز، 1987 میں کولکتہ میں آسٹریلیا اور 1992 میں میلبورن میں پاکستان نے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کو اس بار بھارت کے ساتھ فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔ البتہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ میں ریکارڈ شاندار ہے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فتح اور 1999 ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی سمیت کئی یادگار کامیابیوں کی بدولت گرین کیپس ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقی ٹیمیں بھی فیورٹس میں شامل ہیں جبکہ اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی متوقع شمولیت دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو بھی مضبوط امیدوار بنادے گی۔کینگروز کو ریکارڈ پانچ مرتبہ عالمی بننے کا اعزاز حاصل ہے، ویسٹ انڈیز اور بھارت نے دو دو جبکہ، پاکستان اور سری لنکا نے ایک ایک بار ورلڈکپ جیتا ہے۔
تازہ ترین