• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پختون اسٹوڈینٹس فیسٹول کا انعقاد، ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اقرایونیورسٹی کے قریب لان میں پختون اسٹوڈینٹس فیسٹول ہوا،جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرپختون ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا جس میں پشتوکے نامورگلوگاروں نے اپنےفن کا مظاہر ہ کیا،پختونوں کے روایتی رقص اتن میں شرکا نے گرمجوشی سے حصہ لیا۔تقریب سے قادرخان مندوخیل ایڈوکیٹ،اجمل خٹک کشر،ملک ہاشم کاکڑ،عارف کاکڑاورذاکرترین نے خطاب کیا ۔تقریب میں جہانگیر کاکڑ،ملک ولی کاکڑ،ملک ضیاالحق،ڈاکٹر عادل خٹک،ڈاکٹر نوید،ڈاکٹرانعام،دیان خان اورعدنان خان نے خصوصی شرکت کی۔مقررین نے بلوچستان میں تعلیمی اداروں کی کمی اور سہولتوں کے فقدان کا تذکرہ کیا،ان کاکہنا تھا کہ کراچی میں پختون طلبہ کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے،شناختی کارڈمیں ایک پتے اور ڈومیسائل میں مشکلات درپیش ہیں،جن کےحل کی ضرور ت ہے۔

تازہ ترین