• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرٹیلائزر کی سپلائی کی موثر فراہمی کی مانگ بڑھ گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فاطمہ گروپ کے منیجر سیلز پلاننگ سید علی ناصر نے کہا کہ مارکیٹ میں نئی کمپنیوں اور جدید پیداواری طریقہ کار سے فرٹیلائزر کی سپلائی کی موثر فراہمی کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ اب معیار اور صارفین کو فوری خدمات نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔ اس لیے اب یہ ضروری ہو گیا ہے کہ ہماری سیلز ٹیم کے پاس ضرورت کی تمام معلومات موجود ہوں تاکہ وہ ہماری مصنوعات اور صارفین کی ضروریات کے تحت کسٹمرز کو فوری خدمات فراہم کرسکے۔ وہ گروپ کی کاروباری کارکردگی بہتر بنانےکے لیے اوریکل سیلز کلائوڈ سسٹم متعارف کرانے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ فاطمہ فرٹیلائزر نے اوریکل سیلز کلائوڈ سے کارکردگی کو زیادہ موثر اور بہتر بنالیا ہے۔

تازہ ترین